اسلام آباد: وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے نا جانے کس کس کو سیکریٹس دے دئیے جو کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں سردار ایاز صادق سابق وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو ایوان میں لے آئے اور کہا کہ عمران خان کا انٹرویو پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں۔
عمران خان کے فوج اور عدلیہ مخالف بیان کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پیش
ویب ڈیسک پير 6 جون 2022
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے
مزید شیئر
مزید اردو خبریں
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے نا جانے کس کس کو سیکریٹس دے دئیے جو کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوجائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں سردار ایاز صادق سابق وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو ایوان میں لے آئے اور کہا کہ عمران خان کا انٹرویو پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں۔
انٹرویو کے بعد انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ایٹمی پروگرام، پاکستان اور پاک فوج کے حوالے سے کہے گئے الفاظ اور انٹرویو پر مذمتی قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں ایوان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹرویو اور الفاظ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کئے تو پاکستان تین ٹکڑے ہوجائیگا، پاک فوج تباہ ہوجائیگی۔
ایاز صادق کا قرار داد میں عمران نیازی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کی دفاع کے لئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں جسے ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے۔