Deenimadarisofficial@gmail.com
Wed 8 Feb 2023
Advertisement
Deeni Madaris
  • متفر قات
    • گوشہ نوجوانان
    • گوشہ خواتین
    • گوشہ اطفال
    • شاعری
    • علم و ادب
    • مسلم ایجادات
    • تربیۃ
    • طنز و مزاح
    • تفریح / کھیل
    • انٹرویوز
    • سفر نامے
    • خطباتِ جمعہ
  • اہم خدمات/سروسز
    • شعبہ ناظرہ کا نظام
    • شعبہ حفظ کا نظام
    • اپنا سکول شروع کریں
    • مدرسہ کا مکمل نظام
    • آڈٹ رپورٹ بنوائیں
    • مدرسہ رجسٹرڈ کروائیں
    • تربیت اساتذہ
    • ادارہ کی ویب سائٹ بنوائیں
    • کیریئر کونسلنگ
    • رشتہ برائے نکاح
  • آن لائن کورس
    • تجوید و ناظرہ قرآن
    • تحفیظ القرآن الکریم
    • درسِ نظامی / عالم کورس
    • ترجمہ و تفسیر کورس
    • لیڈر شپ کورس
    • فہم دین کورس
    • خطابت کورس
    • عربی لینگویج کورس
    • انگلش لینگویج کورس
  • دارا لا فتاء
    • تعارف / طریقہ کا
    • سوال پوچھیں
    • تازہ ترین سوالات
    • اہم سوالات
    • موضوعات
    • زکوٰۃ کیلکولیٹر
  • ملٹی میڈیا
    • تلاوتیں
    • نعتیں
    • نظمیں
    • ترانے
    • ڈاکو منٹریز
    • خطابات
    • انٹرویوز
    • ویب ٹی وی
    • ڈیوز
  • لائبریری
    • درسِ نظامی / نصابی کتب
      • درجہ متوسطہ
      • درجہ ثانویہ عامہ
      • درجہ ثانویہ خاصہ
      • درجہ عالیہ
      • درجہ عالمیہ
  • تنظیمات مدارس
    • اتحاد تنظیمات مدارس
    • وفاق المدارس العربیہ
    • مجمع العلوم الاسلامیہ
    • تنظیم المدارس اہلسنت
    • وفاق المدارس السلفیہ
    • رابطۃ المدارس الاسلامیہ
    • وفاق المدارس الشیعہ
    • ممتاز دینی مدارس کا تعارف
  • مضامین/کالم
    • فیچرز اور تجزیے
    • مباحث
    • تحقیقی مقالہ جات
    • ممتاز لکھاری
      • مولانا زاہدالراشدی
      • مولانا محمد ازہر
  • خبریں
    • اہم خبریں
    • قومی منظر نامہ
    • عالمی منظر نامہ
    • اہم سرگرمیاں
  • صفحۂ اول
    • ہمارا تعارف
    • ہماری پالیسی
    • ادارہ تحفظ معاشرہ
    • ممبرشپ فارم
    • اپیل برائے تعاون
    • نقشہ ویب سائٹ
    • تجاویز و آراء
    • ہم سے رابطہ
  • متفر قات
    • گوشہ نوجوانان
    • گوشہ خواتین
    • گوشہ اطفال
    • شاعری
    • علم و ادب
    • مسلم ایجادات
    • تربیۃ
    • طنز و مزاح
    • تفریح / کھیل
    • انٹرویوز
    • سفر نامے
    • خطباتِ جمعہ
  • اہم خدمات/سروسز
    • شعبہ ناظرہ کا نظام
    • شعبہ حفظ کا نظام
    • اپنا سکول شروع کریں
    • مدرسہ کا مکمل نظام
    • آڈٹ رپورٹ بنوائیں
    • مدرسہ رجسٹرڈ کروائیں
    • تربیت اساتذہ
    • ادارہ کی ویب سائٹ بنوائیں
    • کیریئر کونسلنگ
    • رشتہ برائے نکاح
  • آن لائن کورس
    • تجوید و ناظرہ قرآن
    • تحفیظ القرآن الکریم
    • درسِ نظامی / عالم کورس
    • ترجمہ و تفسیر کورس
    • لیڈر شپ کورس
    • فہم دین کورس
    • خطابت کورس
    • عربی لینگویج کورس
    • انگلش لینگویج کورس
  • دارا لا فتاء
    • تعارف / طریقہ کا
    • سوال پوچھیں
    • تازہ ترین سوالات
    • اہم سوالات
    • موضوعات
    • زکوٰۃ کیلکولیٹر
  • ملٹی میڈیا
    • تلاوتیں
    • نعتیں
    • نظمیں
    • ترانے
    • ڈاکو منٹریز
    • خطابات
    • انٹرویوز
    • ویب ٹی وی
    • ڈیوز
  • لائبریری
    • درسِ نظامی / نصابی کتب
      • درجہ متوسطہ
      • درجہ ثانویہ عامہ
      • درجہ ثانویہ خاصہ
      • درجہ عالیہ
      • درجہ عالمیہ
  • تنظیمات مدارس
    • اتحاد تنظیمات مدارس
    • وفاق المدارس العربیہ
    • مجمع العلوم الاسلامیہ
    • تنظیم المدارس اہلسنت
    • وفاق المدارس السلفیہ
    • رابطۃ المدارس الاسلامیہ
    • وفاق المدارس الشیعہ
    • ممتاز دینی مدارس کا تعارف
  • مضامین/کالم
    • فیچرز اور تجزیے
    • مباحث
    • تحقیقی مقالہ جات
    • ممتاز لکھاری
      • مولانا زاہدالراشدی
      • مولانا محمد ازہر
  • خبریں
    • اہم خبریں
    • قومی منظر نامہ
    • عالمی منظر نامہ
    • اہم سرگرمیاں
  • صفحۂ اول
    • ہمارا تعارف
    • ہماری پالیسی
    • ادارہ تحفظ معاشرہ
    • ممبرشپ فارم
    • اپیل برائے تعاون
    • نقشہ ویب سائٹ
    • تجاویز و آراء
    • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Deeni Madaris
No Result
View All Result

ڈاکٹر انور سجاد: کثیر الجہت شخصیت

by Muhammad Hasnain
August 8, 2022
in Uncategorized
0
ڈاکٹر انور سجاد: کثیر الجہت شخصیت
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور : (عبدالحفیظ ظفر) بعض شخصیات کثیر الجہات ہوتی ہیں۔ ان کے فن کا محاکمہ کرنا آسان کام نہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا تھا۔ وہ میڈیکل ڈاکٹر بھی تھے اور افسانہ نگار بھی تھے۔ انہوں نے ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کئے اور ناول بھی تخلیق کئے۔ اس کے علاوہ مصور بھی تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ رقص کے اسرارو رموز سے بھی آگاہ تھے۔

27مئی 1935ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر انور سجاد 50ء کی دہائی میں ایف سی کالج کے طالب علم تھے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا اور ایک مدت تک کلینک چلاتے رہے۔ کالج کے دنوں میں وہ یونین کے سیکرٹری جنرل تھے۔ اس کے علاوہ وہ کالج کے جریدے کے مدیر تھے۔ انہیں اس جریدے کے مدیر ہونے پر ہمیشہ فخر رہا۔ یہ وہ جریدہ تھا جس کے مدیر کرشن چندر اور برصغیر کے کئی نامور ادیب بھی رہے۔ ایک دفعہ ان سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ دوبارہ طالب علم بننا پسند کریں گے تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ میں تو اب بھی طالب علم ہوں۔

ڈاکٹر انور سجاد نے 1950ء میں لکھنا شروع کیا ۔ وہ کئی ادیبوں سے متاثر تھے لیکن سب سے زیادہ متاثر انہیں سعادت حسن منٹو نے کیا۔ انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ کسی شعبے میں مہارت رکھتے ہیں البتہ ان کا یہ اصرار تھا کہ انہوں نے جس شعبے میں بھی ہاتھ ڈالا وہاں پوری محنت سے کام کیا اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ ڈاکٹر انور سجاد نے علامتی اور استعارتی افسانہ نگاری میں کمال حاصل کیا۔ انہوں نے اس میدان میں ایک منفرد مقام پایا۔ ان کے افسانوی مجموعہ ’’استعارے‘‘ اس کی زندہ مثال ہے۔ ان کے لازوال افسانوں میں ’’کونپل، کارڈیک دمہ، کیکر، سنڈریلا‘‘ اور دیگر کئی افسانے شامل ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد افسانہ نگاروں کے اس قبیلے سے تعلق رکھتے تھے جن میں بلراج مینرا، سریندر پرکاش، رشید امجد، سمیع آہوجا، مظہرالاسلام، اور منشایاد شامل ہیں۔ وہ جدید اردو افسانے کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے براہ راست ابلاغ کے افسانے تحریر نہیں کئے بلکہ ان کے افسانوں کی تکنیک مختلف تھی اور انہیں سمجھنے کے لئے قاری کو ذرا محنت کرنا پڑتی ہے۔ ان کی کتابوں میں ’’استعارے، چوراہا، جنم روپ، خوشیوں کا باغ اور نیلی نوٹ بک‘‘ شامل ہیں۔

ڈاکٹر انور سجاد ترقی پسند ادیب تھے اور ان کے نظریات کی پرچھائیاں ان کی تحریروں میں ملتی ہیں۔ 1989ء میں انہیں ’’پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں اور بھی کئی ایوارڈز دیئے گئے۔

ڈاکٹر انور سجاد نے کئی ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کئے اور ڈرامہ نگار کی حیثیت سے بھی نام کمایا۔ خاص طور پر ان کے طویل دورانئے کے ڈرامے بہت پسند کئے گئے۔ ان کی ایک ٹیلی فلم ’’ذکر ہے ایک سال کا‘‘ بھی بہت پسند کی گئی۔ ان کے ٹی وی ڈرامے ’’پکنک، رات کا پچھلا پہر، کوئل، صبا اور سمندر اور یہ زمیں میری ہے‘‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد ایک عمدہ اداکار بھی تھے، جنہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں کام بھی کیا۔ ’’صبا اور سمندر‘‘ میں شاندار اداکاری پر انہیں سرکاری ٹی وی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ ان کی ایک ڈرامہ سیریز ’’زرد دوپہر‘‘ بھی بہت مشہور ہوئی۔ اس سیریز میں شجاعت ہاشمی نے بھی یادگارکردار ادا کیا تھا۔ یہ ڈرامہ سیریز 90 کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی۔ وہ پاکستان آرٹس کونسل لاہور کے چیئرمین بھی رہے۔ 1977ء میں وہ تھوڑے عرصے کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے جلسوں سے خطاب کرتے تھے۔ یہاں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ بہت اچھے مقرر بھی ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد کچھ مدت کیلئے ایک نجی چینل سے بھی وابستہ رہے جہاں سکرپٹ ڈیپارٹمنٹ ان کے پاس تھا۔ انہوں نے ناصرف اعلیٰ درجے کے سکرپٹس لکھے بلکہ کئی کامیاب پروگراموں میں پس پردہ آواز بھی ان کی تھی۔ ایک دفعہ ان سے پوچھا گیا کہ ’’ادب برائے ادب‘‘ اور ’’ادب برائے زندگی‘‘ کے بارے میں وہ کیا کہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ’’ادب برائے انسان‘‘ کے قائل ہیں۔ پھر ایک نقاد نے ان سے جب یہ کہا کہ جدید افسانہ نگاروں نے زبان کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے تو انہوں نے سختی سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے جدید افسانہ نگاروں نے زبان کو بگاڑا نہیں بلکہ اسے نئی جہتوں اور زاویوں سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر انور سجاد ایک شفیق اور درد مند دل رکھنے والے انسان تھے۔ انہوں نے اپنے کلینک میں نادار مریضوں کا مفت علاج کیا۔ وہ ایک بہت اچھے میڈیکل ڈاکٹر تھے۔ ان کے والد ڈاکٹر دلاور بھی علاقے کی مشہور شخصیت تھے۔ کبھی کبھی یہ سوچ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ کیا ایک انسان اتنی جہتوں کا مالک ہو سکتا ہے۔ وہ بلا کے ذہین تھے اور وسیع المطالعہ بھی۔ ایسے کثیرالجہات لوگ کہاں روز روز پیدا ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد 84 برس کی عمر میں 6جون 2019ء کو اس جہانی فانی سے کوچ کر گئے، گزشتہ روز ان کی تیسری برسی منائی گئی۔ یقین کامل ہے کہ انہوں نے عمر بھر جتنا کام کیا وہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ShareTweet
Muhammad Hasnain

Muhammad Hasnain

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقامتِ دین کے لیے علماء، طلباء اور عوام الناس کو باشعور و باخبر بنانا،دینی مدارس کے بہترین تشخص کو اُجاگر کرنا اور عوام الناس کی خدمت کرنا۔

  • متفرقات
  • آن لائن کورس
  • اہم خدمات / سروسز
  • لائبریری
  • دارالافتاء
  • ملٹی میڈیا
  • خبریں
  • صفحۂ اول

Developed By Curve Tech Solution

No Result
View All Result
  • متفر قات
    • گوشہ نوجوانان
    • گوشہ خواتین
    • گوشہ اطفال
    • شاعری
    • علم و ادب
    • مسلم ایجادات
    • تربیۃ
    • طنز و مزاح
    • تفریح / کھیل
    • انٹرویوز
    • سفر نامے
    • خطباتِ جمعہ
  • اہم خدمات/سروسز
    • شعبہ ناظرہ کا نظام
    • شعبہ حفظ کا نظام
    • اپنا سکول شروع کریں
    • مدرسہ کا مکمل نظام
    • آڈٹ رپورٹ بنوائیں
    • مدرسہ رجسٹرڈ کروائیں
    • تربیت اساتذہ
    • ادارہ کی ویب سائٹ بنوائیں
    • کیریئر کونسلنگ
    • رشتہ برائے نکاح
  • آن لائن کورس
    • تجوید و ناظرہ قرآن
    • تحفیظ القرآن الکریم
    • درسِ نظامی / عالم کورس
    • ترجمہ و تفسیر کورس
    • لیڈر شپ کورس
    • فہم دین کورس
    • خطابت کورس
    • عربی لینگویج کورس
    • انگلش لینگویج کورس
  • دارا لا فتاء
    • تعارف / طریقہ کا
    • سوال پوچھیں
    • تازہ ترین سوالات
    • اہم سوالات
    • موضوعات
    • زکوٰۃ کیلکولیٹر
  • ملٹی میڈیا
    • تلاوتیں
    • نعتیں
    • نظمیں
    • ترانے
    • ڈاکو منٹریز
    • خطابات
    • انٹرویوز
    • ویب ٹی وی
    • ڈیوز
  • لائبریری
    • درسِ نظامی / نصابی کتب
      • درجہ متوسطہ
      • درجہ ثانویہ عامہ
      • درجہ ثانویہ خاصہ
      • درجہ عالیہ
      • درجہ عالمیہ
  • تنظیمات مدارس
    • اتحاد تنظیمات مدارس
    • وفاق المدارس العربیہ
    • مجمع العلوم الاسلامیہ
    • تنظیم المدارس اہلسنت
    • وفاق المدارس السلفیہ
    • رابطۃ المدارس الاسلامیہ
    • وفاق المدارس الشیعہ
    • ممتاز دینی مدارس کا تعارف
  • مضامین/کالم
    • فیچرز اور تجزیے
    • مباحث
    • تحقیقی مقالہ جات
    • ممتاز لکھاری
      • مولانا زاہدالراشدی
      • مولانا محمد ازہر
  • خبریں
    • اہم خبریں
    • قومی منظر نامہ
    • عالمی منظر نامہ
    • اہم سرگرمیاں
  • صفحۂ اول
    • ہمارا تعارف
    • ہماری پالیسی
    • ادارہ تحفظ معاشرہ
    • ممبرشپ فارم
    • اپیل برائے تعاون
    • نقشہ ویب سائٹ
    • تجاویز و آراء
    • ہم سے رابطہ

Developed By Curve Tech Solution

WhatsApp us