بالٹی مور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10اگست2020ء) : امریکی شہر بالٹی مور میں دھماکہ گیس لیک ہونے کے باعث ہوا، کئی گھر زمین بوس ہوگئے، متعدد افراد ملبے تلے پھنس گئے، ریسکیو حکام گیس بند کرنے کی کوششوں میں مصروف، تفصیلات کے مطابق آج صبح امریکی شیر بالٹی مور میں مقامی وقت کے مطابق 10بجے گیس لیک ہونے کے باعث خوفناک دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کئی مکانات تباہ ہوکر زمیں بوس ہوگئے۔حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام گیس بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں کیونکہ اس کے بعد ہی ملبے تلے افراد کو نکالا جاسکے گا۔ ٹی ہال کے ترجمان جیمز ای بینٹلی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ریسٹار ٹاؤن روڈ پر ہوا۔