تین اگست کو پہلے Hajj Hackathon کا اختتام ہوا اور اس کے تین روز بعد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سعودی عرب میں ہونے والے اس Hackathon میں دنیا بھر سے 3 ہزار کے لگ بھگ افراد نےاپنے نت نئے منصوبوں کے ساتھ شرکت کی ۔ اس ہیکاتھون کا مقصد حج کے دوران عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والے منصوبوں کی ترویج ہے۔ یہ ہیکا تھون تین ہزار شرکاء کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ہیکاتھون بن گیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔