اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2020ء) ادھار تیل کی سہولت میں مزید توسیع کرنے کی درخواست، پاکستان کو سعودی عرب کے غیر متوقع ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر تاحال مثبت جواب نہیں دیا گیا، پاکستان نے سعودی حکومت کے مطالبے پر 1 ارب ڈالرز واپس کیے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت میں مزید توسیع کرنے کی درخواست پر مثبت جواب نہیں ملا۔پاکستان نے سعودی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت کے معاہدے میں مزید توسیع کر دی جائے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس درخواست پر مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے مطالبے پر ہی ایک ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کیا ہے۔