مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کو چاند نظرنہیں آیا۔ یکم ربیع الاوّل 1442ھ پیر کو اور 12 ربیع الاول جمعۃ المبارک 30 اکتوبر کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا صابر نورانی، قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی ، فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی،کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔