اپوزیشن رہنماؤں کی فرانس میں گستاخانہ خاکے لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت

84
Muslim demonstrators hold placards during a protest against the publication of cartoons depicting the Prophet Mohammad in French satirical weekly Charlie Hebdo, near Downing Street in central London February 8, 2015. REUTERS/Stefan Wermuth (BRITAIN - Tags: POLITICS CIVIL UNREST RELIGION)

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں بھی فرانس میں گستاخانہ خاکے لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری امت فرانسیسی صدر کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فرانس میں لگائے گئے توہین آمیز خاکوں سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

اپنے خطاب میں سب سے پہلے مریم نواز نے فرانس میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ  فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے ہمارے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، ہمار ے پیارے نبیﷺ کا ذکر اللّٰہ تعالیٰ نے بلند کردیا، اس ذکر پر رہتی دنیا تک آنچ نہیں آئے گی۔